
پشپا 2 کب ریلیز ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئی
نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ تلگو سپراسٹاراللو ارجن کے مداح ان کی فلم پُشپا 2 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
فلمساز نے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے اور سوشل میڈیا پر ‘پشپا 2’ کا نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کے نئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘پشپا راج کی حکمرانی شروع ہونے میں صرف 200 دن باقی ہیں،جسے 15 اگست 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں ابھی تقریباً 100 دن باقی ہیں، جسے مکمل کرنے کے لیے ٹیم اگلے 5 ماہ تک مسلسل شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اللو ارجن کی پشپا 2 کی ریلیز کی تاریخ سامنے آنے کے بعد بالی وڈ فلمساز روہت شیٹھی اور سپر اسٹار اجے دیوگن اپنی فلم سنگھم اگین کی ریلیز میں تاخیر کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ پشپا 2 کے ساتھ تصادم سے بچ سکیں۔
پشپا اور سنگھم دونوں ہی ہندی سینیما میں ممکنہ بلاک بسٹر فلمیں ہیں اور ان کا ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
ذرائع کے مطابق اجے دیوگن اور روہت شیٹھی نے اجتماعی طور پر سنگھم اگین کی ریلیز کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سنگھم اتنا بڑا برانڈ ہے کہ عام تعطیل کے بغیر کسی بھی دن ریلیز کی جائے تو ریکارڈ اسکور کر سکتا ہے، ساتھ ہی وہ پشپا 2 اور اس کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News