
اے بی ڈی ویلیئرز نے انوشکا اور کوہلی سے معافی کیوں مانگی؟
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے نامور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے نجی معلومات لیک کرنے پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگی ہے۔
سابق کرکٹر نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے جو بھی کہا تھا وہ معلومات درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی تھی ،اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کےلیے ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز مس کیے۔
سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے مزید کہا تھا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جو کہ اچھی چیز ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News