Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کو بڑا دھچکا لگ گیا

Now Reading:

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کو بڑا دھچکا لگ گیا

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کو بڑا دھچکا لگ گیا

معروف پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر کو 4 کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوگیا۔

حال ہی میں معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل ‘معاذ صفدر ورلڈ’ پر اپنا نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے تین مختلف بزنس ایک ساتھ شروع کردیے تھے جن میں سے دو بزنس تو اچھے چل رہے تھے جبکہ تیسرا بزنس مسلسل نقصان میں ہی جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے سوات میں اپنا ریزورٹ بنایا تھا جس کا ماہانہ کرایہ 40 لاکھ تھا، مجھے لگا تھا کہ یہ بزنس اچھا چلے گا لیکن پاکستانی معیشت گِرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے میرا یہ بزنس لگاتار نقصان میں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں سیاحت کا رجحان کافی کم ہوگیا ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھومنے پھرنے نہیں جارہے، یہی وجوہات تھیں کہ میرے اس ایک بزنس میں اتنا بڑا نقصان ہوا۔

Advertisement

یوٹیوبر کے مطابق ریزورٹ سے کمائی زیرو ہوئی لیکن میں ہر ماہ اس زیرورٹ کے کرائے اور دوسرے خرچوں میں پیسہ لگاتا رہا کیونکہ مجھے یہی اُمید تھی کہ شاید سیاحت بڑھ جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

معاذ صفدر نے کہا کہ میں نے اپنے دیگر دو بزنس سے جو پیسہ کمایا وہ بھی ریزورٹ پر لگادیا اور اس طرح مجھے 4 سے 5 کروڑ کا نقصان ہوگیا، میرے پاس جتنی بھی جمع پونجی تھی وہ سب نقصان میں چلی گئی۔

یاد رہے کہ یوٹیوب پر معاذ صفدر کے 3.8 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، معاذ صفدر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے فیملی وی لاگز اپلوڈ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر