
اپنی اکلوتی بیٹی کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی، شاہد کپور
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار شاہد کپور نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میری بیٹی میشا کی پیدائش ہوئی تو میں اُس وقت سگریٹ نوشی کرتا تھا اور جب بیٹی بڑی ہونے لگی تو میں بیٹی سے چُھپ کر سگریٹ پیتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی مجھے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ لے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں اپنی بیٹی سے چُھپ کر سگریٹ پی رہا تھا تو اچانک میں نے خود سے سوال کیا کہ میں آخر کب تک بیٹی سے چھپ کر سگریٹ نوشی کرتا رہا ہوں گا؟
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ سوال میرے ذہن میں آیا تو میں نے اُسی وقت سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا فیصلہ کیا، میں نے اُس دن کے بعد دوبارہ کبھی سگریٹ نہیں پی۔
واضح رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News