ارب پتی برطانوی اداکارو گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا
عالمی شہرت کے حامل ارب پتی برطانوی اداکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔
رئیلٹی ٹی وی سٹار، گلوکار، اداکار اور کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے قبولِ اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔
ذرائع کے مطابق ڈینی لیمبو کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انہوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ مہنگی ترین لیمبرگینی گاڑیوں کے مالک ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنا نام ڈینی کیرن سے تبدیل کرکے ڈینی لیمبو رکھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی، میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا۔

ڈینی لیمبو نے مزید لکھا کہ یہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔ اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے ’مکہ کے سفر‘ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا شکریہ میرے بھائی باسط۔ آپ نے مجھے زندگی کے اصل معنی اور مقصد بتائے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
