
شردھا کپور کی شادی سے متعلق نئی پوسٹ وائرل
شردھا کپور، جو بالی ووڈ میں اپنے انداز، بہترین اداکاری اور دلکشی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ خوبصورت تصاویر کے ساتھ شادی کا اشارہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلابی رنگ کے روایتی انارکلی لباس میں ملبوس اداکارہ کو ان تصاویر میں اپنی خوبصورتی اور معصومیت کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے روایتی لباس میں اپنی چند تصاویر پوسٹ کی اور مداحوں سے پوچھا کہ کیا انہیں شادی کرنی چاہیے جس کے جواب میں نہ صرف ان کے مداح بلکہ درشن راول نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں اپنی خوبصورت تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “اچھی لگ رہی ہوں، شادی کر لو؟؟؟۔”
شردھا کے بھائی، سدھانت کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’فُل ٹائم پاس ہو گیا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “آپ کو دلہن کے طور پر دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں،” جب کہ ایک مداح نے ان سے پوچھا، “پلیز کرلو، دلہا مل گیا کیا؟”
ان کے آنے والے پروجیکٹس میں ہارر کامیڈی فلم ‘سٹری 2’ شامل ہے، جس میں وہ راج کمار راؤ، پنکج کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News