
دیپیکا اور رنویر نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی
بالی ووڈ اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دیپیکا اپنے دوسرے سہ ماہی میں ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دیپیکا اور رنویر نے اپنے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں بچوں کے کپڑوں، بچوں کے جوتوں اور غباروں کے خوبصورت نقشوں کے ساتھ “ستمبر 2024” لکھا گیا تھا۔
جوڑے کی جانب سے شیئر کئے جانے والے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے ہاں رواں سال ماہ ستمبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی ۔
اس اعلان کے بعد سونم کپور، کریتی سینن اور دیگر سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔
خیال رہے کہدپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ملاقات سال 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گولیوں کی رسلیلا رام لیلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ نومبر 2018 میں شادی کرنے سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو پانچ سال تک ڈیٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News