Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کی شناخت کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف ودیا بالن سرگرم

Now Reading:

اداکارہ کی شناخت کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف ودیا بالن سرگرم
ودیا بالن

اداکارہ کی شناخت کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف ودیا بالن سرگرم

مشہور شخصیات اکثر سوشل میڈیا پر نقالی کا شکار ہوتی ہیں اور ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ جب صورتحال بڑھ جاتی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانونی حکام سے مدد لینے کے لیے مشہور شخصیات کی ضرورت ہوتی ہے۔

حال ہی میں اس صورتحال کا شکار ہونے والی اداکارہ ودیا بالن نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

اس شخص نے اداکارہ کے نام سے جعلی ای میل، انسٹاگرام اور واٹس ایپ اکاؤنٹس بنائے تھے اور ساتھ ہی کام کے مواقع کا جھوٹا وعدہ کرکے بالی ووڈ میں لوگوں سے مبینہ طور پر پیسے مانگنے کے لیے ان اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے نامعلوم جعل ساز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

اداکارہ کو اس کے متعلق اس وقت معلوم ہوا کہ جب ایک ڈیزائنر کو ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ پیغام موصول ہوا جس میں مبینہ شخص نے ودیا بالن ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے، ایک ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور تجویز پیش کی کہ اگر ڈیزائنر دلچسپی رکھتے ہیں تو اس پر مزید بات کریں۔

Advertisement

ڈیزائنر نے فوری طور پر اداکارہ سے رابطہ کیا تاکہ تمام صورتحال اسے آگاہ کیا جا سکے۔

اس سے قبل ودیا بالن کو اسی طرح کی سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا جو ای میل کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر کی جا رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر