پونم پانڈے نے اپنی موت کی تمام جھوٹی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں
بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی موت کی تمام جھوٹی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم پانڈے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جھوٹی خبر کی وجہ سے چھائیں ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل نے اپنی تمام جھوٹی پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیا ہے اور انسٹاگرام پر ایک نئی اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پونم نے اپنے نئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “حقیقت جلد سامنے آ جائے گی”۔
2 فروری کو پونم پانڈے کے انسٹاگرام پیج کے ایک بیان نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں، پونم کی ٹیم کی طرف سے یہ ذکر کیا گیا تھا کہ وہ سروائیکل کینسر کا شکار ہو گئی تھیں ۔
بعدازاں 3 فروری کو، پونم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں اعلان کیا کہ وہ زندہ ہیں اور اس نے سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایسا کیا ہے۔
اس وجہ سے پونم کو انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
اس کے علاوہ ان کے خلاف فرضی موت کی وجہ سے متعدد شکایات بھی درج کی گئی ہیں جس میں پونم اور اس کے شوہر، سیم پر 100 کروڑ کا ہتک عزت کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
