Advertisement
Advertisement
Advertisement

آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم

Now Reading:

آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم

آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم ہونے لگی ہیں۔

حال ہی میں اداکار آغا علی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے کہ میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا، میں نے 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے کام کو اور گھریلو ملازم کو مینج نہیں کر پا رہا تھا، میں 10 سے 12 گھنٹے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہوں اور اب میں اکیلے رہتا ہوں تو مجھ سے یہ سب مینج نہیں ہورہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازم کی ٹائمنگ مینج نہیں ہوتی تھی، کبھی ایسا ہوتا تھا کہ میں کام کے لیے نکل جاتا تھا اس کے بعد ملازم آتا تھا یا کام کے لیے نکلنا ہوتا تھا تو اس وقت کام چل رہا ہوتا تھا تو میں نے اسے ہٹا کر 24 گھنٹوں کے لیے ملازم رکھ لیا لیکن پھر اس کی بھی اپنی زندگی ہے، وہ کبھی چھٹی لے کر چلا جاتا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے اپنے ایک کینیڈین دوست سے متاثر ہوکر گھر کے تمام کام خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب اکیلے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر