Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور سے ’یک طرفہ‘ محبت کرتا ہوں، اداکار وجے ورما

Now Reading:

کرینہ کپور سے ’یک طرفہ‘ محبت کرتا ہوں، اداکار وجے ورما

کرینہ کپور سے ’یک طرفہ‘ محبت کرتا ہوں، اداکار وجے ورما

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وجے ورما نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ کرینہ کپور سے ’یک طرفہ‘ محبت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکار وجے ورما کا کہنا تھا کہ جب میں نے فلم ‘جانِ جاں’ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا تھا تو میں اُن کی پُرکشش شخصیت کا دیوانہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ‘جانِ جاں’ میں لوگوں نے کرینہ کپور کے لیے میری یک طرفہ محبت بھی دیکھی ہے، میرے دل میں اُن کے لیے وہ محبت ہے جس میں ہم دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد، اب میں اُن کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کررہا ہوں، اس فلم کا نام ’مرڈر مبارک‘ ہے، فلم کے ہدایت کار ہومی اڈاجانیا ہیں جبکہ یہ فلم 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

وجے ورما نے بتایا کہ کرشمہ کپور کے ساتھ کافی اچھی دوستی ہوگئی ہے، فلم کی شوٹنگ کے دوران کرشمہ کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ میں اُن کا فین بھی رہ چکا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر