Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیل گروور اور کپل شرما کے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

Now Reading:

سنیل گروور اور کپل شرما کے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

سنیل گروور اور کپل شرما کے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

بھارتی اداکار اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے ان کے اور کپل کے درمیان ہونے والی لڑائی کا مذاق اڑایا جس نے چھ سال قبل تفریحی صنعت میں طوفان برپا کر دیا تھا۔

سنیل نے طنزیہ انداز میں میڈیا کو بتایا کہ اس وقت اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ملک میں اپنی جگہ بنا رہے تھے لہذا انہوں نے اور کپل نے سوچا کہ وہ ٹیلی ویژن کے مواد کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم یا اس سے بہتر کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مذاق میں کہا کہ “اس وقت نیٹ فلکس انڈیا میں نیا نیا آیا تھا تو ہم کو لگا کے ٹیلی ویژن کے سامعین کو اپنے ساتھ بنائے رکھنے کے لیے ہمیں کچھ کرنا پڑے گا اور اس طرح ہمیں پبلسٹی اسٹنٹ کے طور پر لڑائی کا خیال آیا۔”

خیال رہے کہ معروف کامیڈین کپل شرما اپنے انتہائی متوقع شو کے ساتھ ایک بار پھر ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں، جو اب ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے جارہا ہے۔

Advertisement

کپل شرما نے شو کی واپسی کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم واپس آ گئے ہیں! جبکہ شریک اداکار سنیل گروور نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شو کو “گھر واپسی” کے طور پر بیان کیا ۔

دوسری جانب ساتھی کاسٹ ممبران راجیو ٹھاکر، کیکو شاردا، کرشنا ابھیشیک، اور ارچنا پورن سنگھ نے بھی شو کی واپسی کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے، 30 مارچ سے شروع ہونے والے ہر ہفتہ کو “حیرت انگیز اقساط” اور “ہنسی کے بڑے دھماکے” کا وعدہ کیا۔

“دی گریٹ انڈین کپل شو” کا پہلا ایپی سوڈ 30 مارچ کو اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر