Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شردھا کپور نے کس سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا؟

Now Reading:

شردھا کپور نے کس سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا؟
شردھا کپور

شردھا کپور نے کس سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا؟

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ٹھکرا دیا تھا۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں شردھا کپور کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں سلمان خان کے ساتھ ’لکی: ناٹ ٹائم فار لو‘ میں کام کرنے کے لیے اس وقت رابطہ کیا گیا جب وہ 15 سے 16 سال کی تھیں لیکن انہوں نے اپنی پڑھائی کی وجہ سے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ “میں نے محسوس کیا کہ 15 یا 16 سال کی عمر میں، میں بہت چھوٹی تھی اور اسکول کی تعلیم ختم کرکے کالج جانا چاہتی تھی۔”

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Shraddha Kapoor (@shraddhakapoor)

انہوں نے مزید کہا کہ “لیکن اسے ٹھکرانا اور پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا مشکل تھا کیونکہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا یہ ایک بہترین موقع تھا۔”

واضح رہے کہ اداکارہ نے یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران بوسٹن میں کافی شاپ پر کام کیا تھا۔

Advertisement

شردھا کپور نے ’تین پتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا جو شائقین کو متاثر نہیں کر پائی۔ اس کے بعد اداکارہ کو ’لو کا دی اینڈ‘ میں کاسٹ کیا گیا اور نتیجہ ان کی پچھلی فلم جیسا ہی رہا۔

وہ ’عاشقی‘ کے سیکوئل ’عاشقی 2‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر گئیں۔ اس نے ’اِک ولن‘، ’اے بی سی ڈی 2‘ اور ’باغی‘ میں اہم کردار ادا کیے، اس سے پہلے ’سٹری‘، ’ساہو،‘ ’چھچھورے‘ اور ’تو جھوتھی میں مکّار‘ میں کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
اداکارہ سوناکشی سنہا کا سلمان خان کے متعلق اظہار خیال
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر