 
                                                                              معروف پاکستانی اداکار و ٹی وی میزبان احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ ان کی تربیت ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں کی خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں احمد علی بٹ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی بہتر پرورش اور تعلیم میں ان کی اہلیہ فاطمہ کا ہاتھ ہے، وہ انہیں اسلامی تعلیم سمیت دنیاوی تعلیم دے رہی ہیں اور ان کی پرورش پر بہت وقت لگاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان کی پیدائش ایک ایسے خاندان میں ہوئی جہاں خواتین کی حکمرانی تھی، ان کے گھرانے کی خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھرانے کی تمام خواتین ان کے گھرانے کے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں لیکن اس باوجود انہوں نے کبھی اپنے مردوں کو نیچا نہیں دکھایا، انہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کم اہم ہیں۔
احمد علی بٹ نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ ان کے گھرانوں کے بعض مردوں نے خود کو اپنی خواتین سے کم کمائی پر غیر محفوظ سمجھا ہو لیکن ان گھر کی خواتین نے کبھی اپنے مردوں کو غیر محفوظ نہیں کیا۔
دورانِ انٹرویو احمد علی بٹ نے بتایا کہ بچپن میں دوران تعلیم چھٹی کلاس تک انہیں ہر آنے والی خاتوین کلاس ٹیچر اچھی لگنے لگتی تھی اور وہ انہیں ہی دیکھتے رہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جیسے ہی وہ ساتویں کلاس میں داخل ہوئے تو انہیں محسوس ہوا کہ اب وہ اپنی خواتین ٹیچرز کو اچھے نہیں لگتے اور ان کے مزے ختم ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 