کرشمہ کپور کا ‘مرڈر مبارک’ میں اپنے کردار کے حوالے سے اہم انکشاف
بالی ووڈ کی خوبصورت اور معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے فلموں میں واپسی کرتے ہوئے ‘مرڈر مبارک’ سے اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو بھی کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ کیوں یہ فلم سائن کرنے پر راضی ہوئیں اور شہناز نورانی جیسے ‘عجیب’ کردار پر کام کرنے کے بارے میں بات کی۔
’مرڈر مبارک‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی کرشمہ کپور نے کہا کہ وہ شہناز نورانی جیسا کردار ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش تھیں اور بتایا کہ “جب میں ہومی سے ملی جہاں اس نے کردار اور اس کے اداکاری کے طریقے اور اس کی باڈی لینگویج اور طرز عمل کی وضاحت کی تو مجھے ایسا لگا کہ مجھے اس کاسٹ کا حصہ بننا ہے۔ یہ کچھ مختلف ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں۔‘‘
خیال رہے کہ ‘مرڈر مبارک’ 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے جس میں سارہ علی خان، وجے ورما، ڈمپل کپاڈیہ، کرشمہ کپور، سنجے کپور، ٹسکا چوپڑا، اور سہیل نیئر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
