
لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی کی برسی
پاکستان کے نامور موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔
نثار بزمی کی سریلی دھنیں اب بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں، انہوں نے چھیاسٹھ پاکستانی اور چالیس بھارتی فلموں کے لئے گانے ترتیب دیے جو بے حد مقبول ہوئے۔
نثار بزمی نے طاہرہ سیّد، نیرہ نور، حمیرا چنا اور عالمگیر جیسے نامور گلوکاروں کو فلمی دنیا میں آواز کا جادو جگانے کا موقع دیا۔
لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی نے کیریئر کا آغاز بھارتی فلم ’جمنا پار‘ سے کیا جو 1946 میں ریلیز ہوئی۔
ان کی شہرت کا آغاز فلم ’’کھوج‘‘ میں گلوکار محمد رفیع کے گائے ’’چندا کا دل ٹوٹ گیا‘‘ سے ہوا۔
مختلف شعرا کے کلام پر دھنیں ترتیب دینے والے نثار بزمی خود بھی شاعر تھے۔ ان کا مجموعۂ کلام ’پھر سازِ صدا خاموش ہوا‘ کے نام سے شائع ہوا۔
حکومتِ پاکستان نے نثار بزمی کو ان کی خدمات پرپرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔
ان کا انتقال 2007 میں کراچی میں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News