Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوک سبھا انتخابات 2024: بالی ووڈ اداکار الیکشن لڑنے کیلئے سرگرم

Now Reading:

لوک سبھا انتخابات 2024: بالی ووڈ اداکار الیکشن لڑنے کیلئے سرگرم
بالی ووڈ اداکار

لوک سبھا انتخابات 2024: بالی ووڈ اداکار الیکشن لڑنے کیلئے سرگرم

بھارت میں لوک سبھا الیکشن ہونے والے ہیں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی سیاسی جماعتیں کوشش کر رہی ہیں کہ فلمی ستاروں کو الیکشن میں کھڑا کیا جائے تاکہ ان کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں۔

اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹ سے شیوسینا کا امیدوار بننے کے لیے اداکار گووندا سے بات کر رہے ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ کانگریس اداکارہ سوارا بھاسکر کو الیکشن لڑنے کے لیے آمادہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب گووندا کے دوبارہ سیاست میں آنے کے فیصلے نے سیاسی اور بالی ووڈ کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ 2004 میں، گووندا نے ممبئی نارتھ سے کانگریس کے ٹکٹ پر جیتا، جس نے بی جے پی کی پانچ مدت کے سلسلے کو توڑا تاہم اداکار کو اپنے سیاسی کیرئیر کو کافی وقت نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں سوارا بھاسکر، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہیں، کہا جاتا ہے کہ وہ ان امیدواروں میں سے ایک ہیں جن پر کانگریس ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ کے لیے غور کر رہی ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسی سیٹ کے لیے کانگریس کا ٹکٹ حاصل کرنے والے دوسرے امیدوار تجربہ کار اداکار راج ببر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر