Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگ باس 17 کے فاتح حقہ بار پر چھاپے کے دوران گرفتار

Now Reading:

بگ باس 17 کے فاتح حقہ بار پر چھاپے کے دوران گرفتار
بگ باس

بگ باس 17 کے فاتح حقہ بار پر چھاپے کے دوران گرفتار

ایسا لگتا ہے کہ بگ باس کے فاتحین کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ایلوش یادیو کی حالیہ گرفتاری اور بعد ازاں ضمانت پر رہائی کے بعد، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی ایک قانونی مسئلے میں پھنس گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار منور فاروقی ان 14 افراد میں شامل تھے جنہیں پولیس نے ممبئی کے ایک حقہ بار پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی اور 13 دیگر کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف کل رات فورٹ کے علاقے میں ایک حقہ بار چھاپے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم تمام ملزمان کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ منور فاروقی کو قانونی کارروائی سے دو چار ہونا پڑا ہو۔ سال 2021 میں، انہوں نے اندور سینٹرل جیل میں ایک ماہ سے زیادہ وقت گزارا تھا کیونکہ انہیں ایک کامیڈی شو کے دوران مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے ایک ماہ بعد ضمانت مل گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر