
ویرات کوہلی نے رمضان میں سب مسلمانوں کے دل جیت لئے
عالمی شہرت کے حامل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے رمضان میں سب مسلمانوں کے دل جیت لئے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک کلپ کافی وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے شلوار قمیص پہنی ہوئی ہے اور مسلمانوں کو مذہبی تہوار پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والا یہ اشتہار دراصل پرانا ہے، جو سیکولر بھارت کے موضوع پر بنایا گیا تھا ، کہ بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔
اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کرکٹر ویرات کوہلی مسلمانوں، ہندوؤں ، عیسائیوں اور سکھوں کے تہواروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News