اجے دیوگن نے اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کردی
اجے دیوگن نے فلم پروڈکشن کمپنی پینوراما اسٹوڈیو انٹرنیشنل میں 2.74 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن نے پینوراما اسٹوڈیوز انٹرنیشنل میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ ایک فلم پروڈکشن کمپنی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ کا سامنا کر رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے کمپنی میں 2.74 کروڑ روپے کے عوض ترجیحی ایشو کے ذریعے 1 لاکھ ایکویٹی کے شیئرز حاصل کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اجے دیوگن نے پینوراما اسٹوڈیوز اور اس کے پروڈیوسر کمار منگت پاٹھک کی طرف سے تیار کردہ کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں دل تو بچہ ہے جی، ریڈ، اور دریشیام شامل ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں ہمبل موشن پکچرز اور ریلائنس انڈسٹریز (JIO اسٹوڈیوز) کے ساتھ تین پنجابی فلموں، کیری آن جیٹیے، ارداس 3، اور منجے بسترے 3 کے لیے بھی تعاون کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
