شادیاں محبت پر نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے احترام پر قائم رہتی ہیں؛ رانی مکھرجی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ شادیاں صرف محبت پر نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے احترام پر قائم رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد محبت ختم بھی ہوجائے تب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام وہ جذبہ ہے جو شادی کو قائم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ٹیم لیڈر ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بالی ووڈ میں برسوں کام کیا ہے اور اس انڈسٹری کو بہت قریب سے جانتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اپنی بیٹی آدیرہ کو کوئی بھائی یا بہن نہیں دے سکی، یہ قسمت میں نہیں تھا۔
واضح رہے کہ رانی مکھرجی نے ایک دہائی قبل بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر اور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کی تھی اور ان کی 8 سال کی بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
