Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو کے متعلق حیران کن انکشافات

Now Reading:

بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو کے متعلق حیران کن انکشافات
ایلوش یادیو

بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو کے متعلق حیران کن انکشافات

بھارت کے معروف یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو، جن پر سانپ کے زہر کیس میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، کے متعلق اہم اور حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

اس کیس کے حوالے سے جاری تازہ ترین رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے تقریباً دو دن بعد، ایلویش کی جانب سے ریو پارٹیوں میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے پیچھے مبینہ مقصد کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ان سب کے پیچھے پیسہ ایک مقصد تھا، ایلویش نے مبینہ طور پر سانپ کا زہر ‘اپنے مداحوں کی تعداد بڑھانے’ اور بظاہر یہ ظاہر کرنے کے لیے فراہم کیا کہ وہ ‘سواگ’ ہے۔

نئی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے ان دعوؤں کی بھی تردید کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایلویش نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ ایلوش کو اتوار کے روز نوئیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک مقامی عدالت کے فیصلے کے مطابق انہیں 14 روزہجوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

ایلوش کا نام سب سے پہلے پچھلے سال سانپ کے زہر کے معاملے میں سامنے آیا تھا۔ گزشتہ نومبر میں ایک ریو پارٹی کے سلسلے میں 5 افراد کے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نوئیڈا سیکٹر 49 میں چھاپے کے دوران، پولیس نے نو سانپ برآمد کیے، جن میں پانچ کوبرا شامل تھے اور تقریباً 20 ملی لیٹر سانپ کا زہر ضبط کیا گیا۔ یہ مقدمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کی دفعات کے تحت اور تعزیرات ہند کی دفعہ 120B کے تحت مجرمانہ سازش کے تحت درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر