
عادل درانی نے راکھی ساونت کو کورونا وائرس قرار دے دیا
مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے اپنے حالیہ بیان میں ان کا موازنہ کورونا وائرس کی عالمی وبائی بیماری سے کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں، عادل درانی، جنہوں نے حال ہی میں دوبارہ شادی کی ہے، نے راکھی ساونت کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کئے اور کہا کہ وہ ایک وائرس سے مشابہت رکھتی ہیں جس سے دنیا کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بھارت بالخصوص ممبئی میں لوگوں کی زندگیوں میں امن کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے راکھی ساونت کے مستقل طور پر کسی دوسرے ملک منتقل ہونے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
عادل درانی کے تبصروں پر شدید تنقید ہوئی، بہت سے لوگوں نے راکھی ساونت کے لئے ان کے اہانت آمیز تبصروں پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ تنازع بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان سے درانی کی حالیہ شادی کے درمیان سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی کی بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان سے شادی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔
بالی ووڈ ڈرامہ کوئین نے اس شادی کو ‘پبلسٹی اسٹنٹ’ قرار دیا اور کہا کہ یہ شادی تشہیر کے مقاصد کے لیے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News