Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنگنا رناوت نے امبانی پارٹی میں پرفارم کرنے والی مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا

Now Reading:

کنگنا رناوت نے امبانی پارٹی میں پرفارم کرنے والی مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا
کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے امبانی پارٹی میں پرفارم کرنے والی مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے لتا منگیشکر کا پرانا انٹرویو شیئر کرتے ہوئے خود کو آنجہانی لیجنڈری گلوکارہ سے تشبیہ دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا کہ وہ اور لتا منگیشکر صرف دو ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کریڈٹ پر بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن انہوں نے کبھی شادیوں میں پرفارم نہیں کیا۔

اس بات کا ذکر کرنے سے، ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ نے ان مشہور شخصیات پر تنقید کی ہے جنہوں نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی پارٹی میں پرفارم کیا تھا۔

کنگنا نے ایک نیوز آرٹیکل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا کہ جس کی سرخی میں لتا منگیشکر کا اقتباس لکھا ہوا تھا کہ، ‘اگر آپ مجھے 5 ملین ڈالر دیں تو بھی میں نہیں آؤں گی’: جب لتا منگیشکر نے شادی میں گانے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا، “میں بدتر مالی مشکلات سے گزر رہی ہوں، لیکن لتا جی اور میں صرف دو ایسے لوگ ہیں جن کے بہت زیادہ ہٹ گانے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ‘لیکن مجھے کتنے ہی لالچ ملے میں نے شادیوں میں کبھی ڈانس نہیں کیا، مجھے کئی سپر ہٹ آئٹم گانے بھی آفر ہوئے، میں نے ایوارڈ شوز سے بھی گریز کیا ہے کیونکہ شہرت اور پیسے کو نہ کہنے کے لیے مضبوط کردار اور وقار کی ضرورت ہوتی ہے۔” تاہم کنگنا نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ آننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تین روزہ تقریبات میں بالی ووڈ کے متعدد گلوکاروں، اداکاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات نے بھی اپنی پرجوش اور دلکش پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر