Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل شرما اور ان کے شو کیخلاف دائر درخواست خارج

Now Reading:

کپل شرما اور ان کے شو کیخلاف دائر درخواست خارج
کپل شرما

وہ بالی ووڈ کامیڈین جس نے کمائی میں کپل شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

گوالیار ہائی کورٹ نے کامیڈین کپل شرما کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کے اور ان کے مقبول شو دی کپل شرما شو کے میکرس کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق دو سال قبل دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ شو میں قابل اعتراض مواد ہے، جس میں خواتین اور عدلیہ کی توہین کرنے والے ریمارکس بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ سریش ڈھاکڈ نے ایک خاص واقعہ کے ساتھ مسئلہ اٹھایا جس میں کمرہ عدالت کا ایک مزاحیہ منظر پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی کہ شراب نوشی کرنے والے اداکاروں کی تصویر کشی اور اشتعال انگیز ریمارکس عدالتی نظام کی بے عزتی کرتے ہیں۔

انہوں نے دفعہ 356/3 کے تحت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور حکام سے شرما اور شو کے پروڈیوسرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی تاہم، گوالیار ہائی کورٹ نے دھکاڈ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی تشہیر کے لیے قانونی نظام کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

Advertisement

پیشہ ورانہ محاذ پر، کپل فی الحال اپنے شو، دی گریٹ انڈین کپل شرما کا انتظار کر رہے ہیں۔ شو کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ نیٹ فلکس شو کے علاوہ کپل اداکارہ تبو، کرینہ کپور خان اور کریتی سینن کے ساتھ فلم کریو میں بھی نظر آئیں گے۔

راجیش کرشنن کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم 29 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر