Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگ باس کے فاتح گرفتار، جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل

Now Reading:

بگ باس کے فاتح گرفتار، جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل
بگ باس

بگ باس کے فاتح گرفتار، جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل

بھارتی یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلویش یادیو کو ایک پارٹی میں سانپ کے زہر کو بطور تفریحی منشیات کے مشتبہ استعمال کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا پولس نے اتر پردیش کے نوئیڈا میں منعقدہ ایک ریو پارٹی کے دوران سانپ کا زہر برآمد کرنے کے سلسلے میں مقبول یوٹیوبر ایلویش یادو کو گرفتار کیا ہے۔

معروف یوٹیوبر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اطلاعات کے مطابق ایلوش سے پولیس اسٹیشن سیکٹر 113 میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایلوش یادو پر گزشتہ سال 3 نومبر کو سیکٹر 51 کے ایک بینکوئٹ ہال میں منعقدہ ایک پارٹی کے دوران سانپ کا زہر فراہم کرنے کا الزام ہے جبکہ فرانزک تجزیہ نے پارٹی سے جمع کیے گئے نمونوں میں سانپ کے زہر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، جس کے نتیجے میں یادو کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

وائلڈ لائف ایکٹ اور آئی پی سی سیکشن 120 اے کی دفعات کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے کہ، ایلوش یادو، چھ دیگر کے ساتھ، اس واقعے میں ملوث ہونے کے لیے قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

پولیس نے تقریب کے دوران ملزم کے قبضے سے پانچ کوبرا سمیت نو سانپ برآمد کیے تھے اور مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ تمام نو سانپوں سے زہر کے غدود غائب تھے۔

الزامات کی تردید کرتے ہوئے، ایلویش یادو نے انہیں “بے بنیاد، جعلی، اور ایک فیصد بھی سچ نہیں” قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر