Advertisement
Advertisement
Advertisement

انوشکا شرما کا آئی پی ایل میں شرکت کرنے کا امکان

Now Reading:

انوشکا شرما کا آئی پی ایل میں شرکت کرنے کا امکان
انوشکا شرما

انوشکا شرما کا آئی پی ایل میں شرکت کرنے کا امکان

کرکٹ کے شائقین آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں ویرات کوہلی کی میدان میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس کے لئے وہ چنئی میں موجود ہیں لیکن ان کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے نوزائیدہ بیٹے، آکائے کوہلی، اور بیٹی وامیکا کوہلی کے ساتھ لندن میں ہی موجود ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما سیزن کے آخر میں ہونے والے کچھ میچوں میں شرکت کریں گی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ انوشکا نے اپنے دوسری حمل کے دوران قیاس آرائیوں کے باوجود میچوں میں شرکت کر کے اپنی رازداری کو برقرار رکھا تھا لیکن فی الحال، ان کی توجہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی صحت اور تندرستی پر مرکوز ہے۔

خیال رہے کہ انوشکا، جو ویرات کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کے لیے جانی جاتی ہیں، آئی پی ایل کے سیزن کے دوران مسلسل ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز چنئی سپر کنگز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان ہوا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر