
ریپر بادشاہ نے اپنے تیسرے اسٹوڈیو البم کا اعلان کردیا
پاپ انڈسٹری کے معروف گلوکار اور ریپر بادشاہ، اپنے انتہائی متوقع تیسرے اسٹوڈیو البم، ‘ایک تھا راجا’ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں، جو کہ 18 مارچ کو ریلیز کیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے تیسرے البم کے حوالے سے بادشاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا ہے، جس میں 16 گانے شامل کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے شائقین میں جوش و خروش کو بلند کرتے ہوئے، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے خود اس عظیم الشان اعلان کو اپنی آواز دی اور بتایا کہ بادشاہ کی کہانی دوسرے بادشاہ سے بہتر کون سنائے گا؟
یہ البم نہ صرف بادشاہ کے پاپ انڈسٹری میں شاندار 12 سال کی یاد دلاتی ہے بلکہ فنکارانہ حدود کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
اپنے پچھلے البمز کی کامیابی کے بعد، بادشاہ نے ‘ایک تھا راجا’ کے ساتھ ایک انقلابی سفر کا آغاز کیا ہے، جس کی تیاری میں 18 ماہ وقف کیے جو روایتی موسیقی سازی سے بالاتر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News