Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاپ کوئین نازیہ حسن کی آج 59 ویں سالگرہ

Now Reading:

پاپ کوئین نازیہ حسن کی آج 59 ویں سالگرہ

پاپ کوئین نازیہ حسن کی آج 59 ویں سالگرہ

پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ کوئین نازیہ حسن  کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

سریلی آواز اور لاکھوں دلوں کو چرانے والی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن نے جو گایا خوب گایا۔

تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی ۔

Advertisement

انہوں نے سرکاری چینل پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے موسیقی کے سفر کا کامیاب آغاز کیا۔

80 کی دہائی میں ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ گیت نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیے۔

 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ’ڈسکو دیوانے‘ کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی کہلائی جانے والی گلوکارہ نا زیہ حسن کا یہ گیت آج بھی گنگایا جاتا ہے۔

Advertisement

نازیہ حسن کو ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ کا اعزاز بھی ملا ہے۔

انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ نے ابتدائی تعلیم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کی۔

نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔

نازیہ حسن کی شادی مارچ 1995 کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی۔

Advertisement

تیرہ اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ، ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر