ٹیلر سوئفٹ کا نام دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل
عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ آخر کار ایلون مسک اور دنیا کے امیر ترین لوگوں سمیت دیگر ٹیک انٹرپرینیورز کی فہرست میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئی ہیں۔
گلوکارہ فوربز کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
فنانشل نیوز آؤٹ لیٹ نے کہا کہ وہ اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی کا درجہ حاصل کرنے والی پہلی فنکارہ ہیں، اور اندازے کے مطابق ان کی 1.1 بلین ڈالر کی دولت ہے۔
یہ انکشاف ہوا ہے کہ سوئفٹ نے اپنی نصف دولت موسیقی کی رائلٹی اور ٹورنگ کے ذریعے کمائی، جب کہ مزید $500 ملین اپنے میوزک کیٹلاگ کی بڑھتی ہوئی قیمت سے حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
