
پچھلے 5 سالوں سے ڈانس سے ہونے والے درد کے باعث فزیوتھراپی کروا رہی ہوں، نورا فتیحی
کینیڈین نژاد مراکشی بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ پچھلے 5 سالوں سے ڈانس سے ہونے والے درد کے باعث فزیوتھراپی کروا رہی ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک گیت میں پرفارمنس دینے کے بعد آج بھی فزیوتھراپی کروا رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ “او ساقی ساقی” پر ڈانس کرنے کے لئے میں نے کئی بار ہک اسٹیپ کی مشق کی اور اسے اسٹیج پر بھی پرفارم کیا، یہ اتنا مشکل مرحلہ تھا کہ میں اب بھی فزیوتھراپی کرواتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں سے وہ اسٹیپ اور ڈانس کی وجہ سے ہونے والے درد کی وجہ سے فزیوتھراپی کروا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چُکی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News