
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کس معروف ماڈل کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت مقبول ترین اسٹار کڈز میں سے ایک ہیں۔
وہ ایک سپر اسٹار کا بیٹا ہونے کے باوجود وہ خود کو لائم لائٹ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، اور اداکاری سے بھی بہت دور ہیں۔
اس کے بجائے آریان نے بطور ہدایتکار انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنا ایک لگژری برانڈ بھی لانچ کیا ہے جو کہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
Aryan Khan with Larrisa Bonesi.
byu/South-Catch6393 inBollyBlindsNGossip
دوسری جانب حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر آریان خان کی برازیلین ماڈل اور فلم اداکارہ لاریسا بونیسی کے ساتھ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آریان خان کو برازیل کی اداکارہ و ماڈل لاریسا بونیسی کے ساتھ ایک کنسرٹ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہ تاثر پیش کیا گیا دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی تبصرہ کیا کہ آریان اور لاریسا دونوں نہ صرف ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں بلکہ معروف ماڈل نے آریان خان کے برانڈ کے لیے ماڈلنگ بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ لاریسا بونیسی برازیل سے تعلق رکھنے والی ایک معروف ماڈل ہیں جنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ فنکاروں کے کئی میوزک ویڈیوز میں کام کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News