Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش

Now Reading:

پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش

مسحور کن آواز، چلبلا انداز اور سدا بہار گیت گانے والے ماضی کے معروف گلوکار احمد رشدی کا آج یوم پیدائش ہے۔

احمد رشدی کو پاکستان کا پہلا پاپ سنگر بھی کہا جاتا ہے، جنھوں نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں بننے والی فلموں میں اپنی مسحورکن آواز کے ذریعے شائقین موسیقی کی سماعتوں میں رس گھولے اور عمدہ نغمات کی بدولت تین دہائیوں تک فلمی صنعت پر چھائے رہے۔

شوخ و چنچل اور مزاحیہ گیتوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا،آواز کے جادوگر کہلانے والےاحمد رشدی کے گیت سدابہار ہیں۔

وہ بچپن سے ہی موسیقی کے شوقین تھے، فنی سفر ریڈیو سے کیا، ہندوستان سے آ کر 1954ء میں ”بندر روڈ سے کیماڑی“ گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو ’کوکوکورینا‘ جیسے کئی یادگار گیت دیئے، اداکار علاء الدین پر فلمائے ایک گیت’’ گول گپے والا آیا ‘‘ نے ان کی شہرت کو دوام بخشا۔

Advertisement

احمد رشدی کو منفرد گائیکی کی وجہ سے آواز کا جادوگر بھی کہا جاتا تھا جبکہ انھیں پاکستان کا پہلا پاپ سنگر ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔

چاکلیٹی ہیرو اداکار وحید مراد کے ساتھ رشدی کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔ مجموعی طور پر احمد رشدی نے لگ بھگ 5 ہزارگانے ریکارڈ کروائے۔

احمد رشدی نے مسلسل تین سال تک نگار ایوارڈ حاصل کیا۔

انھیں مصور، ملینئم ایوارڈز کے علاوہ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 20 برس تک گائیکی میں اپنا لوہا منوانے والے احمد رشدی 11 اپریل 1983ء کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر