ٹوئنکل کھنہ نے بتایا اپنی خوبصورت ازدواجی زندگی کا راز
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر اکشے کمار کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئنکل اکثر انسٹاگرام پر اپنی اور اکشے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اب بھی انہیں کس طرح ہنساتے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، جو آج کل اپنی اگلی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘، کی تشہیر میں مصروف ہیں، اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیٹ پر گئے ۔
ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اداکار شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی جس میں دونوں خوش اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ، ’دو دہائیوں کے بعد بھی وہ مجھے ڈیٹ نائٹ پر ہنساتے ہیں‘۔
ٹوئنکل اور اکشے نے انٹرنیشنل کھلاڑی (1999) اور زلمی (1999) جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ انہوں نے 17 جنوری 2001 کو شادی کی اور ان کے دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
