
سنجے دت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اداکار نے بتایا، “میں سیاست میں آنے کے بارے میں تمام افواہوں کو مسترد کرتا چاہتا ہوں۔ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں۔”
انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر میں اپنا سیاسی سفر شروع کرونگا تو اس بات کا اعلان کرنے والا میں خود ہوں گا۔
خیال رہے کہ کئی میڈیا رپورٹس کے بعد دعویٰ کیا گیا کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں لیکن اداکار نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اور اپنے مداحوں اور پیروکاروں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News