
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان بڑے پردے پر ایک بار پھر ’ڈان‘ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ میں ‘ڈان’ کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان ان کے ساتھ شریک اداکار ہوں گی۔
اس کردار کے لئے شاہ رخ خان کنگ میں ہلکی داڑھی کے ساتھ لمبے بالوں میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہوجائے گا ۔
فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کا انتہائی متوقع پروجیکٹ تصور کیا جاررہا ہے جس کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کریں گے اور گوری خان سدھارتھ آنند کے ساتھ پروڈیوس کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ “جب کہ کریکٹر ڈیزائننگ پہلے ہی ہو چکی ہے، سدھارتھ آنند اس وقت بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیموں کے ساتھ ایکشن بلاکس پر کام کر رہے ہیں۔ دوسری طرف، سوجوئے، ڈائیلاگ ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں، جب کہ اداکار تخلیقی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور سہانا کے ساتھ کچھ نئے دور کے ایکشن سیکوینسز پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔”
اس فلم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’کنگ‘ ایکشن سے بھرپور فلم تصور کی جارہی ہے اور یہ اس فلم کے ساتھ ہی سہانا خان بڑے پردے پر ڈیبیو بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News