2018 آغا علی کے لئے سب سے مشکل سال کیوں تھا؟ اداکار نے بتادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے کہا ہے کہ2018 ان کے لیے مشکل ترین سال تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار و گلوکار آغا علی نے بتایا کہ میں نے اس پر پہلے کبھی بات نہیں کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں آج ایسی جگہ کھڑا ہوں جہاں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتا ہوں اور یہ بات بتا سکتا ہوں کہ 2018 میرے لیے مشکل ترین سال تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ 2018 میں، میں نے انویسٹمنٹ کی، بینک اکاؤنٹ سے 80 سے 90 فیصد انویسٹ کردیے، اسی سال وہ ایک خاتون کے ساتھ تعلقات میں بھی رہے، 2018 ایسا سال تھا جس نے ان سے یہ سب کچھ چھین لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال انڈسٹری میں میرا کردار کو خراب کیا گیا، 99 فیصد لوگ میرے بارے میں منفی باتیں کرتے تھے، سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو صرف ویلن کے طور پر دیکھ سکتا تھا، میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، خود پر دھیان رکھنا چھوڑ دیا تھا اور اسی سال میں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
آغا علی نے بتایا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ نہ صرف اللہ کے قریب ہوگئے بلکہ 2018 کے تجربے نے ان کی زندگی کو دیکھنے کی سوچ کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار کے مطابق عمرے کے دوران انہوں نے اللہ سے رو کر دعا مانگی تھی، جس کے بعد انہوں نے زندگی بسر کرنے کا طریقہ تبدیل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ اگر 2018 کی تصویر کا موازنہ آج سے کریں تو سمجھ جائیں گے کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے دوران اس وقت ان کے حالات بہت بُرے تھے، انہیں ایسا لگتا تھا کہ جس کام میں وہ ہاتھ ڈالیں گے وہاں صرف تباہی ہے، ہر کام خراب ہورہا تھا، عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اللہ نے خود ہی راستے کھولنا شروع کردیے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
