
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ودیا بالن نے خود سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ ودیا بالن نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں مجھے تمباکو نوشی کرنی تھی اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم فلم میں تمباکو نوشی کو جعلی نہیں بنا سکتے لہٰذا میں نے شوٹنگ سے پہلے سگریٹ نوشی کرنا شروع کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں سگریٹ نوشی کرنا جانتی تھی لیکن میں نے کبھی سگریٹ پی نہیں تھی تو مجھے اس فلم میں اپنے کردار کے لیے خصوصی طور پر سگریٹ نوشی کرنی پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ کی ریلیز کے بعد مجھے سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی، میں ایک دن میں دو سے تین سگریٹ پیتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کرتی لیکن مجھے سگریٹ پینا اچھا لگتا ہے، اگر کوئی مجھے یہ کہہ دے کہ سگریٹ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی تو میں دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کردوں گی۔
ودیا بالن نے کہا کہ میں اپنے کالج کے دنوں میں بھی بس اسٹاپ پر سگریٹ پینے والوں کے پاس کھڑی ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں اُنہوں نے 1980 کی دہائی کی بھارتی اداکارہ سلک اسمتھا کا کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News