تاپسی پنو کی شادی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
بالی ووڈ اداکارہ تاسپی پنو اور ان کے بوائے فرینڈ میتھیاس بو کی شادی 22 مارچ کو ادے پور میں ہوئی جس کا اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ایک ذرائع نے ان کی شادی کے لباس اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کیں ہیں۔
ذرائع نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ تاپسی کی ڈینش شادی کا لباس ڈنمارک میں مقیم ڈنمارک کے ڈیزائنر Lasse Spangenberg نے ڈیزائن کیا تھا، جب کہ ان کا بھارتی روایتی لباس منی بھاٹیہ نے تیار کیا تھا۔
ان کا روایتی شادی کا لباس ‘انگرکھا’ طرز کا کرتہ اور ٹیپرڈ پتلون سے مزین تھا۔
تاپسی کی شادی معروف پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کے ذریعہ ترتیب دی گئی تھی جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تقریبات بغیر کسی رکاوٹ کے منصوبے کے تحت ہو۔
یہ تقریب آئی ٹی سی ہوٹلز، ایکایا ادے پور کی طرف سے میمنٹوس میں منعقد ہوئی۔ مہمانوں نے ڈی جے گنیش، ابھیلاش تھپلیال، اور ڈیلراز بنشاہ کی دھنوں پر بہت اچھا وقت گزارا۔
خیال رہے کہ تاپسی پنو کی شادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں نوبیاہتا جوڑے کی بطور شوہر اور بیوی کی پہلی تصاویر دیکھنے کے لیے پرجوش ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
