
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ٹیلر سوئفٹ نے 19 اپریل کو اپنا نیا البم ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں اپنا انتہائی متوقع البم ‘The Tortured Poets Department’ ریلیز کیا ہے جس کا کچھ فینز کو بے صبری سے انتظار تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکارہ کا اس البم کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ بہت سے شائقین نے اسے آج تک کا سب سے ذاتی البم قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ کا اعلان گرامیز کے دوران کیا گیا تھا اورتب سے اس کے پرجوش پرستار اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے ابھی تک ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ میں شامل گانوں کی میوزک ویڈیوز ریلیز نہیں کی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ویڈیو کا ایک ٹیزر شیئر کیا۔ اس کلپ میں امریکی گلوکار اور ریپر پوسٹ میلون بھی شامل ہیں۔
گلوکارہ کا ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ 16 گانوں پر مشتمل ہے۔ البم کا پہلا سنگل ‘فورٹ نائٹ’ ہے، جس میں پوسٹ میلون شامل ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر الگ سے اس کے بارے میں پوسٹ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News