Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سامنے آگئی
عالیہ بھٹ

‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سامنے آگئی

‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی نے نئے سوالات کو جنم دیا ہے جس کی وجہ سے ممکنہ دراڑ یا اختلاف کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شو میں اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ اداکارہ کی عدم موجودگی کی اصل وجہ مالی مذاکرات تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس مبینہ طور پر عالیہ بھٹ کی فیس کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے انہیں ایپی سوڈ سے خارج کر دیا گیا۔

اسٹریمر ہر ایپی سوڈ کے لیے ایک مخصوص بجٹ مختص کرتا ہے، اور اس سے تجاوز کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس طرح، جب بنانے والے بھٹ کی فیس کو ایڈجسٹ نہیں کر سکے، تو انہوں نے شو میں آنے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ کپل شرما کی میزبانی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر نشر کی گئی جس میں رنبیر کپور، ان کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر