Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی آج 13 ویں برسی

Now Reading:

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی آج 13 ویں برسی

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی آج 13 ویں برسی

مزاح کے بے تاج بادشاہ اور جنوبی ایشیا کے عظیم فنکار معین اختر کی آج 13 ویں برسی ہے، لیجنڈ معین اختر نے کامیڈی، اداکاری، کمپیئرنگ سمیت فنون لطیفہ کی ہر فیلڈ میں اپنا لوہا منوایا۔

معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جب کہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔

لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھراسٹیج ڈرامہ انھوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

معین اختر نے بطور فلم ہدایتکار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف بھی خود کو منوایا۔

معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔

Advertisement

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال خدمت کے اعتراف  میں معین اختر کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈآف پر فارمنس اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

  وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا رہے اور 22 اپریل 2011ء کو خاموشی سے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر