Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

Now Reading:

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
سدھو موسے والا

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیلیفورنیا میں مقیم پنجابی گلوکار کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک ‘گینگسٹر’ ستویندر سنگھ عرف گولڈی برار کو امریکہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

گینگسٹر کو کیلیفورنیا کے فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے گولی مار کر ہلاک کیا گیا کہ جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد دو افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں گولڈی برار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس وقت گولڈی برار نے موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Advertisement

بعدازاں بھارتی وزارت داخلہ نے گینگسٹر ستوندر سنگھ عرف گولڈی برار کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت دہشت گرد قرار دیا تھا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وہ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ اور قتل و غارت گری کے لیے سپلائی کرنے اور شارپ شوٹرز فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر