
معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق لیجنڈ اداکار طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، کافی روز سے یہ آئی سی یو میں تھے۔
احمد شاہ نے مزید کہا کہ طلعت حسین کے ساتھ میرا گہرا تعلق رہا ہے، طلعت حسین فیلڈ میں نئے آنے والوں کو بہت سپورٹ کرتے تھے، انکا انتقال پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
واضح رہے کہ چند دنوں سے پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز تھی جس پر ان کی بیٹی تزین حسین نے گزشتہ روز اپنے والد کیلئے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے فلموں کی دنیا میں چند بہترین اداکار پیدا کیے ہیں اور طلعت حسین ان میں سے ایک تھے، طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News