معروف بھارتی اداکار کا کام سے بریک لینے کا فیصلہ
معروف بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے بہنوئی کی سڑک حادثے میں موت کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کیلئے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت اداکار اپنے گاؤں میں تھے۔ حادثے اور نقصان کے بعد خاندان صدمے میں ہے۔ تاہم، وہ اس سانحے سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکار مبینہ طور پر مئی کے پہلے ہفتے میں ممبئی واپسی پر شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی راجیش تیواری کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی، جو دھنباد میں ہوا تھا۔ ترپاٹھی کی بہن سبیتا تیواری شدید زخمی ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
