Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل

Now Reading:

بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
بھارتی سنگھ

بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز ہونے اور فوری طور پر سرجری کے لئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کئے گئے ایک ویلاگ میں بھارتی سنگھ نے بتایا کہ وہ پیٹ میں شدید درد ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، اور ڈاکٹروں نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں انہیں فوری طوری پر سرجری کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

ویلاگ میں بھارتی سنگھ اپنی یوٹیوب فیملی سے معافی مانگتی ہوئی نظر آئیں اور اپنی صحت کے متعلق وضاحت کی کہ مختلف ٹیسٹس کے بعد ان کے پتے میں پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے باعث ان کی سرجری ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی روز سے پتے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی جسے وہ معدے کا مسئلہ سمجھ رہی تھیں لیکن درد  کی نوعیت میں اضافے کے وجہ سے انہوں نے چیک اپ کروانے کا فیصلہ کیا تو ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد بتایا کہ انہیں پتے میں پتھری ہوگئی ہے۔

اس موقع پر بھارتی سنگھ اپنے بیٹے کو یاد کرنے کے متعلق بات کی  جبکہ ویڈیو میں ہرش کی جھلک بھی دکھائی گئی، جو فکر مند نظر آئے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر