
کپل شرما کو نیٹ فلکس شو کیلئے کتنا معاوضہ ملتا ہے؟
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ ماہ ہی نیٹ فلکس پر اپنے نئے شو، دی گریٹ انڈین کپل شو کا آغاز کیا ہے جس کی اب تک 05 اقساط نشر ہوچکی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو کی کاسٹ کی فیسوں کا مبینہ طور پر انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے اب تک 5 اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کی زبردست رقم وصول کی ہے۔
اس کے علاوہ سنیل گروور فی قسط 25 لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ فی قسط 10 لاکھ روپے وصول کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، رپورٹ کے مطابق، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کپل شرما نے 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو کا آغاز ہوا ہے جس کی اب تک پانچ قسطیں نشر ہوچکی ہیں۔
شو کا آغاز رنبیر کپور، نیتو کپور اور ردھیما کپور کے ساتھ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور امتیاز علی سمیت سپر اسٹار عامر خان بھی اس شو میں بطور مہمان شرکت کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News