بارش کے دوران کوئی گانا ریکارڈ کرواتا ہوں تو وہ ہٹ ہوتا ہے، عاطف اسلم
عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم گلوکاری کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کے لئے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی میں اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کو محظوظ کرنے کے بعد ملیالم فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
ملیالم سنیما کے اداکار شین نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عاطف اسلم نے آنے والی فلم ”حال“ کے لیے اپنی مسحور کن آواز میں ایک گانے کی حامی بھر لی ہے۔

شین نگم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر “وہ لمحے’“گانے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “عادات، لمحے، تیرے بن اور آپ کے تقریبا تمام گانے وہ ہیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہتے ہیں، آپ کی آواز ہماری روح کو سکون دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے ”حال“ میں ایک گانے کے لئے اپنی آواز دی۔ میں پہلے ہی اس گانے کا عادی ہوں، مجھے امید ہے کہ ہر کوئی اسے پسند کرے گا۔
بیرون ملک ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کو نندگوپن وی نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کے بول مردول میر اور نیرج کمار نے لکھے ہیں۔
فلم کی کہانی نشاد کویا نے لکھی ہے جبکہ پرشانت وجے کمار اس فلم کی ہدایتکاری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
