
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس نے بتادیا کہ اُن کو کیریئر کے آغاز میں کیا مشورہ دیا گیا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جب وہ شوبز میں نئی آئی تھیں تو انہیں ناک کی ہڈی کا آپریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا اور کہا کہ اسے ٹھیک کرالیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے بتایا کہ چونکہ انہیں شروع سے ہی سائنوسائٹس کا مسئلہ درپیش ہے، اس لیے کبھی کبھی ان کی ناک بڑی دکھائی دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا سائنس کا آپریشن کروائیں لیکن انہوں نے کسی کی ایک بات تک نہ مانی۔
مریم نفیس نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ انہیں خدا نے جیسے پیدا کیا ہے، وہ ویسی ہی رہیں گی، ان کا جتنا اور جہاں رزق لکھا ہوگا، انہیں ملے گا، اس لیے وہ اپنے ناک کی سرجری نہیں کرائیں گی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر اور اپنی والدہ کو بتایا کہ ان کا ناک کی سرجری کا کوئی ارادہ نہیں، اگر مستقبل میں ان کا سائنوسائٹس کا مسئلہ سنگین ہوجاتا ہے اور انہیں ہسپتال داخل کرایا جاتا ہے تو بعد میں ان کے خاندان پر منحصر ہے کہ وہ ان کی سرجری کروائیں یا نہ کروائیں لیکن ابھی وہ ناک کا آپریشن نہیں کروائیں گی۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے شروع میں اگر کسی شخص نے انہیں کوئی غلط بات بولی بھی ہوگی تو انہوں نے ان کی بات کو دل پر نہیں لیا ہوگا۔
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ویسے عام طور پر لوگ ان سے غلط بات کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن انہیں یاد نہیں کہ کسی نے ان کے ساتھ نامناسب بات کی ہوگی لیکن اگر کسی نے کی بھی ہوگی تو انہیں یاد نہیں اور انہوں نے ایسی بات کا برا نہیں منایا ہوگا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News