
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی واحد شخصیت بن گئی ہیں جن کے 25 ملین فالوورز ہیں۔
ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں بہت زیادہ خوش ہوں۔
جنت مزرا نے اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔
جنت مرزا کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو اُنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد مداحوں نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News